’’آ یان‘‘ نام رکھنا کیسا ہے ؟ اور اس کا معنی بھی بتا دیں!
’’ایان‘‘ کا درست تلفظ ’’ا‘‘ پر زبر ’’ی‘‘ پر تشدید ہے، اور کلامِ عرب میں یہ اسمِ شرط بمعنی "کب" کے لیے استعمال ہوتا ہے، لہذا یہ نام نہ رکھا جائے۔
’’ أيّان : (معجم الرائد) (اسم) 1- إسم شرط للزمان يجزم فعلين ، نحو : « أيان تدرس تنجح » 2- إسم استفهام بمعنى « متى » ، نحو : أيان ترجع؟ »‘‘.
البتہ ’’ایان‘‘ کے بجائے عیان (عین کے زبر اور یا کی تشدید کے ساتھ) نام رکھا جا سکتا ہے جس کے ایک معنی کشادہ آنکھوں والا کے آتے ہیں۔ فقط واللہ أعلم
فتوی نمبر : 144001200916
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن