کیا بائع مشتری سے بیچی ہوئی چیز خرید سکتا ہے؟جب کہ ابھی کچھ رقم کی ادائیگی مشتری کی جانب سے باقی ہو۔
اگر کسی شخص نے کوئی چیز بیچی اور ابھی تک اس کی پوری قیمت وصول نہیں کی اور اب وہ یہ چاہے کہ وہ چیز پہلے مشتری سے دوبارہ خرید لے تو اگر پہلی قیمت سے کم پر خریدتا ہے تو ایسا کرنا درست نہیں اور اگر پہلی والی قیمت یا اس سے زائد قیمت پر خریدتا ہے تو ایسا کرنا درست ہے۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (5/ 74):
"(و) فسد (شراء ما باع بنفسه أو بوكيله) من الذي اشتراه ولو حكماً كوارثه (بالأقل) من قدر الثمن الأول (قبل نقد) كل (الثمن) الأول.
(قوله: قبل نقد كل الثمن الأول) قيد به؛ لأنّ بعده لا فساد، ولايجوز قبل النقد، وإن بقي درهم". فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143906200008
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن