بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ذو الحجة 1445ھ 01 جولائی 2024 ء

دارالافتاء

 

بریسٹ امپلانٹ کے بعد غسل کا حکم


سوال

میری شادی ہونے والی ہے اور میں نے سینے کا آپرشن کرایا ہے، کیوں کہ  میرے سینے نہ ہونے کے برابر تھے،  یہ ایسا تھا کہ سینے کو کاٹ کے اندر کچھ رکھا  تو کیا اس کا غسل پرکچھ اثر ہے ؟ اس سے غسل ہوگا؟

جواب

واضح رہے کہ بریسٹ امپلانٹ  یعنی چھاتیوں کے ابھار کے لیے مخصوص آپریشن محض زیب وزینت کے لیے یا حسن کو برقرار رکھنے کے لیے یا اس میں اضافہ کرنے کے لیے  کرانا درست نہیں ہے، البتہ اگر واقعتًا کوئی بیماری ہو اور کوئی دوسرا علاج کا ذریعہ نہ ہو  تو  اس پلاسٹک سرجری کی  گنجائش ہوگی؛ لہذا محض پستان چھوٹے ہونے کی وجہ سے یہ آپریشن کرانا درست نہیں تھا، اس پر توبہ واستغفار کریں، لیکن اب چوں کہ یہ آپ کے جسم کا حصہ ہوچکا ہے ؛  اس لیے غسل کرنے  سے غسل ہوجائے گا۔

تكملة فتح الملهم (4/169):

"كلّ ما يفعل في الجسم من زيادة أو نقص من أجل الزينة بما يجعل الزيادة أو النقصان مستمرًا مع الجسم و بما يبدو منه أنه كان في أصل الخلقة هكذا؛ فإنه تلبيس و تغيير منهي عنه، و أما ما تزينت به المرأة لزوجها من تحمير الأيدي أو الشفاه أو العارضين بما لايلتبس بأصل الخلقة فإنه ليس داخلًا في النهي عند جمهور العلماء."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200434

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں