میں نے بریسٹ سرجری کرائی ہے، چوں کہ وہ بڑے نہیں ہورہے تھے تو اس کو کاٹ کر اس میں silicon رکھاجاتا ہے، کیا اس کا کوئی اثر غسل یا نماز جنازہ پر پڑے گا؟
جب تک کوئی بیماری یا عیب نہ ہو ، تب تک اس قسم کی سرجری محض جسم کی خوب صورتی میں اضافے کے لیے کرانا جائز نہیں۔
اگر محض اس مقصد سے کرائی ہے تو اس پر استغفار کریں ، البتہ جب وہ silicon جسم کے اندر ہے تو اس سے غسل یا جنازہ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا ، جسم کے اوپر سے دھونے سے ہی غسل مکمل ہو جائے گا۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144106200789
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن