دو مہینے کفارے کے دوران عورت کو حیض کے دنوں میں کیا حکم ہے؟
اگر کفارے کے روزوں کے درمیان حیض کی وجہ سے ناغہ ہوجائے اور تسلسل برقرار نہ رہے تو یہ شرعاً مضر نہیں، ماہواری ختم ہوتے ہی فوراً روزہ شروع کردے ، اسی طرح ساٹھ روزے پے در پے پورے کرے، اگر ماہ واری ختم ہونے کے بعد ایک دن کا بھی ناغہ کرے گی تو پھر نئے سرے سے ساٹھ روزے رکھنے ہوں گے۔
البحر الرائق شرح كنز الدقائق (1 / 204):
"الثَّانِي وَالْعِشْرُونَ: لَايَقْطَعُ التَّتَابُعَ في صَوْمِ كَفَّارَةِ الْقَتْلِ وَالْفِطْرِ بِخِلَافِ كَفَّارَةِ الْيَمِينِ وَنَحْوِهَا حَيْثُ تُقْطَعُ على ما حَقَّقَهُ الْإِمَامُ الدَّبُوسِيُّ في التَّقْوِيمِ". فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144103200534
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن