اگر میاں بیوی میں نہیں بن رہی ہو ،وہ بچوں کی وجہ سے ساتھ رہ رہے ہوں بغیر کسی تعلق کے تو کوئی گناہ نہیں؟
دونوں میں اگر اچھے تعلقات قائم نہیں ہو پارہے اور پھر بھی وہ ساتھ رہ رہے ہیں ؛ تاکہ بچوں کی تربیت اچھی ہو جائے تو یہ اچھی بات ہے ان دونوں کو اس پر اجر ملے گا، نیز امید ہے کہ کسی وقت دونوں میں اچھے تعلقات پیدا ہو اجائیں ۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909200530
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن