بھائی کو زکاۃ دینا جائز ہے یا نہیں ہے؟
اگر بھائی زکاۃ کے مستحق ہیں (یعنی ان کے پاس ضرورت سے زائد اتنا مال یا سامان نہیں ہے جس کی قیمت ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت تک پہنچتی ہو) اور کھانا پینا الگ ہے تو بھائی کو زکاۃ دینا جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144008201575
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن