کیا بھائی کو زکاۃ دی جاسکتی ہے ،جب کہ اس کی بیوی زکاۃ کی مستحق نہیں ہے، بلکہ وہ خود اپنے مال کی زکوۃ ادا کرتی ہے؟
بھائی اگر صاحب نصاب نہ ہو اور سید /ہاشمی خاندان سے نہ ہو تو ایسی صورت میں اس کو زکاۃ دی جاسکتی ہے اگرچہ اس کی بیوی خود زکاۃ ادا کرتی ہو۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909201694
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن