قبلہ اوّل یعنی بیت المقدس مسجدِ حرام کی کس جانب میں ہے?
’’بیت المقدس‘‘ ملکِ شام (قدیم) میں ہے، اور ملک شام مکہ کے شمال کی جانب واقع ہے، چنانچہ ’’بیت المقدس‘‘ مسجدِ حرام (بیت اللہ) کے شمال کی جانب واقع ہے، البتہ عینِ شمال میں نہیں ہے، بلکہ شمال سے کچھ مغرب کی جانب مائل ہے، اور بیت اللہ ملکِ شام کے جنوب کی جانب ہے، لیکن عینِ جنوب میں نہیں، بلکہ کچھ مشرق کی طرف مائل ہوکر، اس لیے بیت المقدس یا ملک شام والوں کا قبلہ جنوب (مائل بمشرق) کی طرف ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144103200017
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن