ہماری طرف ایک مسجد ہے، اس مسجد کے امام صاحب کافی بیمار رہتے ہیں اور بیماری کی وجہ سے رکوع صحیح نہیں کرپاتے اور التحیات میں آلتی پالتی مار کر بیٹھتے ہیں تو کیا ایسے امام کے پیچھے ہماری نماز ہو جائے گی؟
اگر مذکورہ امام رکوع وسجدہ پر قادر ہے، صرف بیماری کی وجہ تشہد میں چار زانو ہو کر بیٹھتے ہیں تو ان کی امامت درست ہے، ان کے پیچھے نماز ہوجائے گی، البتہ اگر امام رکوع اور سجدے پر قادر نہ ہو اور وہ بیٹھ کر اشارہ سے رکوع وسجدہ کرتا ہو تو اس اشارہ سے نماز پڑھنے والے کی رکوع اور سجدہ پر قادر مقتدیوں کے لیے امامت درست نہیں ہوگی۔
فتاوی شامی میں ہے:
"(و) لا (قادر على ركوع وسجود بعاجز عنهما)؛ لبناء القوي على الضعيف.
(قوله: بعاجز عنهما) أي بمن يومئ بهما قائماً أو قاعداً، بخلاف ما لو أمكناه قاعداً فصحيح، كما سيأتي. قال ط: والعبرة للعجز عن السجود، حتى لو عجز عنه وقدر على الركوع أومأ".(1/579، باب الامامۃ، ط: سعید) فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144003200015
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن