ہم کافی عرصے سے شدید قرض دار ہیں، ہماری ایک زمین جو بک نہیں رہی ، قرض زمین کی قیمت کا چوتھا حصہ ہے ، کیا اس صورت میں بینک سے قرضہ لینا جائز ہے ؟
ایک قرض کی ادائیگی کے لیے دوسرا سودی قرض لینا درست نہیں۔
' عن جابر قال: لعن رسول اﷲ صلی اﷲ علیه وسلم آکل الربا، ومؤکله، وکاتبه، وشاهدیه، وقال: هم سواء'۔ (صحیح مسلم، با ب لعن آکل الربا، ومؤکل، النسخة الهندیة، ۲/۲۷، بیت الأفکار رقم:۱۵۹۸، سنن الترمذي، باب ماجاء في آکل الربا، النسخة الهندیة ۱/۲۲۹، دارالسلام رقم: ۱۲۰۶)فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909201067
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن