حج ایپلی کیشن کے بعد بینک سے جو گفٹ (شتری ) ملتی ہے, کیا اس کا استعمال جائز ہے؟
بینک اپنی آمدن سے تحائف (چھتری وغیرہ) دے تو ان کا استعمال جائز نہیں ہے، البتہ اگر تحقیق سے ثابت ہوجائے کہ تحائف بینک کی آمدن سے نہیں ہیں، کسی کمپنی وغیرہ کی طرف سے بینک کے توسط سے حجاجِ کرام کو دیے جارہے ہیں تو ان کا استعمال ناجائز نہیں ہوگا۔ ان پر اگر بینک کا نام، لوگو وغیرہ کوئی نشان لگاہو تو یہ قرینہ ہے بینک کی طرف سے ہونے کا، اس صورت میں استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144107200431
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن