بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

بےقابو جانور کو گولی مارکر تکبیرات پڑھ کر قربان کرنےکاحکم


سوال

اگر قربانی کا جانور غصے سے یا خوف سے بے قابو ہو جائے، تو کیا اسے تکبیر پڑھ کر گولیوں کا نشانہ بنا کر قربان کیا جاسکتا ہے؟ 

جواب

بصورتِ مسئولہ اگر جانور (جیسے گائے بیل وغیرہ ) بے قابو ہو جائے اور کسی طرح قابو میں نہ آرہا ہو تو اس کو گولی مار کر زخمی کیا جاسکتا ہے ، لیکن حلال ہونے کے لیے ضروری ہے کہ زخمی کرنے کے بعد اس کو شرعی طریقہ  سے ذبح کیا جائے، اگر ذبح کرنے سے پہلے وہ مر جائے تو اس کا کھانا حلال نہیں ہوگا۔تکبیر پڑھنا ذبح کے وقت ضروری ہے ، گولی مارتے وقت تکبیر پڑھنے کا اعتبار نہیں۔

فتاوی شامی میں ہے:

(وحل) المذبوح (بقطع أي ثلاث منها) إذ للأكثر حكم الكل....والمختار أن كل شيء ذبح وهو حي أكل، عليه الفتوى - {إلا ما ذكيتم} [المائدة: 3]- من غير تفصيل۔

(کتاب الذبائح، ج:6، ص:295، ط:ایچ ایم سعید)

  فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144112201071

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں