اسلام میں تالی بجانے کا کیا حکم ہے؟
کسی اچھے اور قابلِ ستائش عمل پر داد دینے یا کسی کی اچھی بات کو سراہنے کا شرعی طریقہ جو اسلاف سے منقول ہے وہ "سبحان الله"، "ماشاء الله" یا "الله أکبر"کہنا ہے، جب کہ تالیاں بجانا اَغیار کا طریقہ اور عبث ہے، مسلمانوں کو بہرحال اس سے بچنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144012200674
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن