مجھے تین راتوں سے خواب میں لگاتار کالے سانپ نظر آرہے ہیں اور ساتھ کسی نا کسی کی شادی ہورہی ہوتی ہے۔ خواب میں جہاں بھی جاؤ ہر طرف کالے اور لمبے سانپ نظر آتے ہیں، سانپوں کو بھگاتا ہوں دوبارہ آجا تے ہیں۔ یہ خواب صبح کی اذان سے پہلے نظر آتے ہیں۔ مجھے اس خواب کی تعبیر بتا دیں!
آپ کے دوستوں میں بے دین لوگ بہت ہیں، جن کی وجہ سے آپ کا دینی نقصان ہورہا ہے یا آپ کی بدخواہی کرنے والے لوگ بہت ہیں جن کی وجہ سے آپ پریشان ہیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144104200839
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن