بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ذو الحجة 1445ھ 01 جولائی 2024 ء

دارالافتاء

 

فصل میں برکت کی دعا


سوال

فصل میں برکت کی دعا بتا دیں!

جواب

پیداوار میں شرعی اَحکام کی رعایت رکھتے ہوئے عشر نکالنے  اور حسبِ استطاعت نفلی طور پر کچھ حصہ فی سبیل اللہ صرف کرنے کا اہتمام  کیجیے، ان شاء اللہ بہت برکت ہوگی۔ 

عشاء کی نماز کے بعد اکہتر 71 مرتبہ درود تنجینا کا اہتمام کریں، اس کے الفاظ درج ذیل ہیں:

"اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى مُحَمَّدٍ صَلَاةً تُنْجِیْنَا بِهَا مِنْ جَمِيْعِ الأَهْوَالِ وَالآفَاتِ وَتَقضِيْ لَنَا بِهَا جَمِيْعَ الحَاجَاتِ وَتُطَهِّرُنَا بِهَا مِنْ جَمِيْعِ السَّيِّئَاتِ وَتَرْفَعُنَا بِهَا عِنْدَكَ أَعلَى الدَّرَجَاتِ وَتُبَلِّغُنَا بِهَا أَقْصَى الغَاياَتِ مِن جَمِيعِ الخَيرَاتِ فِي الحَيَاةِ وَبَعدَ المَمَاتِ". 

درودِ تنجینا سے متعلق مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجیے:

درودِ تنجینا

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107200352

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں