بی سی رکھنا کیسا ہے؟
صورتِ مسئولہ میں بی سی ڈالنا جائز ہے بشرطیکہ تمام شرکاء برابر رقم جمع کرائیں اور مجموعی رقم قرعہ اندازی سے یاباہمی اتفاقِ رائے سے کسی ایک ممبر کو دی جائے، اور اس ادائیگی میں کمی بیشی نہ ہو، اور تمام شرکاء بی سی کے ختم ہونے تک شامل رہیں یعنی جس ممبر کی بی سی نکل جائے تو وہ بی سی سے الگ نہ ہو بلکہ بی سی ختم ہونے تک بقیہ ادائیگی بھی کرتا رہے، نیز بی سی کے معاملہ کے دوران کسی قسم کی شرط وغیرہ بھی نہ ہو۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:
"والقرض هو أن يقرض الدراهم والدنانير أو شيئا مثليا يأخذ مثله في ثاني الحال۔"
(كتاب الكراهية، الباب الثاني والعشرون: 5/ 366، ط:رشيدية)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144509100421
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن