تنگ دستی اور بچے بیمار رہتے ہیں، کوئی حل بتادیں!
پنج وقتہ نمازوں کی پابندی، گناہوں (خصوصاً تنہائی کے گناہ اور زبان کے گناہوں )سے اجتناب اور استغفار کی کثرت کے ساتھ ساتھ سورہ واقعہ اور سورہ طارق فجر اور مغرب کے بعد ایک ایک مرتبہ پڑھنےکا اہتمام کریں۔ اور جس قدر توفیق ہو صدقہ نکال لیاکریں، خواہ پانچ، دس روپے ہو۔ حفاظت کے لیے صبح و شام کی مسنون دعاؤں کا اہتمام کیجیے، نیز صبح وشام آیۃ الکرسی اور آخری تین قل تین تین مرتبہ پڑھ کر پورے جسم پر دم کرلیجیے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144012201519
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن