جس عورت کو ماہ واری نہ آتی ہو اس کی نماز وں کا کیا حکم ہے؟
جس عورت کو کسی بیماری یا کسی دوسرے سبب سے ماہواری نہ آتی ہو اس کے لیے حکم یہ ہے کہ اس سے نماز کا حکم ساقط نہ ہوگا، بلکہ وہ مستقل نماز پڑھے گی؛ کیوں کہ نماز کی فرضیت کا سقوط ایامِ حیض کے ساتھ خاص ہے اور جب ایامِ حیض ہی نہ آتے ہوں تو نماز کا حکم ساقط نہ ہو گا۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144012200087
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن