بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1446ھ 20 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

جنابت کی حالت میں جماعت کی نماز میں شرکت کرنا


سوال

 اگر کوئی شخص بھول کر جنابت کی حالت میں مسجد میں داخل ہوجائے اور وضو کرکے باجماعت فرض نماز ادا کر لے تو اس کا کیا حکم ہے؟خلاصہ یہ کہ یہ عمل اس شخص سے سہواً  ہوا ہے عمداً نہیں۔

جواب

نماز کے لیے چوں کہ جنابت سے پاک ہونا ضروری ہے اور صورتِ مسئولہ میں مذکورہ شخص پاک نہیں تھا؛ اس لیے اس کی نماز نہیں ہوئی، اعادہ لازم ہو گا،  نیز  جنابت کی حالت میں مسجد میں داخل ہونا شرعاً ممنوع ہے  لہذا اس عمل پر استغفار  کرے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105201094

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں