حاملہ عورت کے ساتھ جماع کرنا کب تک ٹھیک ہے؟
حالتِ حمل میں اپنی بیوی سے مجامعت کرنے میں کچھ حرج نہیں ہے، ساتویں آٹھویں نویں ماہ میں بھی مباشرت درست ہے ، شرعاً کچھ ممانعت نہیں ہے، البتہ جس حالت میں طبی اعتبار سے کسی قسم کی مضرت ہو اس حالت میں بچنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144004200208
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن