جنت میں آدمی کو ایک خوش بو آئے گی اور اس کی بابت دریافت کرنے پر اس کو بتایا جائے گا کہ یہ جنت کے اعلی درجہ سے آ رہی ہے؛ کیوں کہ وہاں وہ شخص موجود ہے جو بہ کثرت سبحان اللہ کا ورد کرتا تھا۔ اس بارے میں قرآن اور حدیث کی رو سے راہ نمائی فرمائیں۔
تلاشِ بسیار کے باوجود ہمیں اس مضمون کی روایت نہیں مل سکی؛ اس لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف نسبت کرکے بیان کرنا درست نہیں ۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144001200804
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن