میرے بیٹے کا نام محمد حسان امین ہے، اس نام کے معنی بتائیں۔
"حسان" کا معنیٰ ہے: "بہت اچھا" ، یہ ایک صحابی کا نام بھی ہے جن کا پورا نام حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ ہے، یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے اشعار پڑھا کرتے تھے، اور صحابہ کے نام پر نام رکھنا باعثِ برکت ہے؛ اس لیے یہ نام بہت بہتر ہے۔امین کا مطلب امانت دار ہے۔امین کو اگر نام کاحصہ بنائیں تو بھی درست ہے، اوراگر یہ ولدیت ہے پھر بھی نام کے ساتھ لگانا درست ہے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144001200775
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن