کیا یہ درست ہے کہ حضرت بلال رضی اللہ عنہ نے فجر کی اذان نہیں دی تو سورج طلوع نہیں ہوا؟ اس حوالے سے بہت سے لوگ اختلاف کر رہے ہیں اور اس واقعے کو غلط کہہ رہے ہیں، جب کہ ہم مستقل سنتے اور پڑھتے آئے ہیں کہ یہ واقعہ اسی طرح رونما ہوا تھا۔ آپ سے التماس ہے کہ اس سلسلے میں اسلامی تاریخ کی روشنی میں راہ نمائی فرمائیں!
یہ واقعہ درست نہیں ہے، حضرت بلال رضی اللہ عنہ کے بہت سے فضائل ہیں، انہیں کو ذکر کرنا چاہیے، یہ واقعہ احادیثِ مبارکہ میں موجود نہیں ہے، اسے ذکر کرنا درست نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144104200409
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن