حضرت صفیہ کے مہر کی مقدار؟ اور ازواج کی ترتیب؟
حضرت صفیہ رضی اللہ عنہا کا مہر ان کی آزادی تھا اور یہ رسول اللہ ﷺ کی خصوصیت ہے۔
ازواجِ مطہرات کی ترتیب میں اہلِ سیر کا اختلاف ہے، اس لیے کوئی حتمی ترتیب نہیں بتائی جاسکتی۔ تفصیل کے لیے سیرۃ المصطفیٰ ﷺ (از حضرت مولانا محمد ادریس کاندہلوی رحمہ اللہ) تیسری جلد ملاحظہ کیجیے۔
المواهب اللدنية بالمنح المحمدية (1 / 490):
"واختلف فى عدة أزواجه صلى الله عليه وسلم وترتيبهن". فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144004201034
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن