کیا امداداللہ مہاجر مکی بدعتی شخص تھے؟
حضرت مولانا امداد اللہ مہاجر مکی رحمہ اللہ، شیخ العرب والعجم، سید الطّائفہ، شیخ العلماء والمشائخ، امام الشریعۃ والطریقۃ اور اولیاء اللہ میں سے ہیں، آپ کے فیوض وبرکات سے آج امتِ محمدیہ علی صاحبھا السلام والتحیۃ رحمت وفضلِ خدواندی سے شرقاً وغرباً منتفع ہورہی ہے، آپ کی طرف بدعتی ہونے کی نسبت صراحتاً بہتان ہے، اگر کوئی ایسا کہتاہے تو اسے اللہ تعالیٰ کے حضور خوب توبہ واستغفار کرنا چاہیے، اور اس قسم کے الفاظ استعمال کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم
متعلقہ مسئلہ میں مزید استفادہ کے لیے درج ذیل فتوی بھی ملاحظہ کیا جاسکتا ہے:
فتوی نمبر : 144104200105
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن