" حفصہ" کا مطلب بیان فرما دیں ، نیز یہ حفصہ ہے یا ہفصہ؟
"حفصہ" مشہور صحابیہ، رسول اللہ ﷺ کی زوجہ مطہرہ اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی صاحب زادی کا نام ہے۔ ان کے علاوہ اور بھی اس نام کی متعدد صحابیات تھیں۔
"حفصہ" کے معنی: شیر (یعنی بہادر) کی بچی کے ہیں، یہ نام رکھنا اچھا ہے۔
القاموس المحيط (ص: 615):
"الحفص: زبيل من أدم تنقى به الآبار، ج: أحفاص وحفوص. وولد الأسد، وبه كنى النبي صلى الله عليه وسلم عمر بن الخطاب رضي الله تعالى عنه. وحفص بن أبي جبلة، وابن السائب، وابن المغيرة: صحابيون، وبهاء: بنت عمر بن الخطاب أم المؤمنين". فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144003200274
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن