بعض لوگ حلال جانور کی کھال کھانے کو مکروہ قرار دیتے ہیں, شرع میں اس کا کیا حکم ہے؟
حلال جانور جس کا گوشت کھانا جائز ہے، اس کا چمڑا کھانا بھی جائز ہے۔
الفتاوٰی البزازیة علی الفتاویٰ الهندیة، کتاب الاضحیة، (۶ ؍ ۲۹۴ ) رشیدیة:
’’وذکر بکر رحمه الله تعالیٰ أن الجلد کاللحم.‘‘
فتاویٰ محمودیہ میں ہے:
’’جس جانور کا گوشت کھانا جائز ہے اس کا چمڑا بھی گوشت کے ساتھ کھا لیا جائے تو مضائقہ نہیں، درست ہے‘‘۔ (کتاب الاضحیہ، باب الذبائح، ج:۱۷ ؍ ۲۹۱، ۲۹۲ ط:مکتبۃ الفاروق ) فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144105200792
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن