ایک شخص بینک جاتے وقت لوگوں سے پیسے وصول کرتا ہے کہ ١٠٠ روپے کے بدلے آپ لوگو ں کو ١٠٠ روپے کے نۓ نوٹ ملیں گے، لیکن آپ لوگ مجھے ١٠ روپے اضافی دیں گے یہ راستے کا خرچہ ہوگا آیاایسا کرنا درست ہے؟
اگر اضافی دس روپے راستہ کا خرچہ اور خدمت کے عوض ہوں تو ایسا کرنا جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909200638
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن