اگر کسی شخص کا نکاح آپ صلی اللہ علیہ وسلم خواب میں کسی لڑکی سے کروادیں تو اس کا حقیقت سے کیا واسطہ ہوگا؟ کیا ان کا نکاح حقیقت میں کرنا پڑے گا یا اور کوئی صورت ہوگی؟
خواب میں جس شخص کا نکاح دیکھا ہے اس کی تعبیر یہ ہے کہ اللہ رب العزت اسے مال عطا فرمائیں گے۔ لیکن اسے نکاح سمجھنا یا اس عورت سے حقیقت میں نکاح کراناضروری نہیں ہے۔(ش۔ ن۔ ر۔ د) فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144004200276
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن