میری والدہ کے انتقال کو ڈیرھ ماہ گزر چکا ہے، گزشتہ رات میری اہلیہ نے ان کو زردہ (میٹھا)کھاتے دیکھا اور پھر میری اہلیہ کو بھی خواب میں کھلایا. صبح صادق کے وقت کا خواب ہے۔
مرحومہ کا کچھ کھانا ان کے حق میں اچھی علامت ہے، ان شاء اللہ خاتمہ بالخیر ہوا ہے۔ اور جس کو کھلا رہی ہیں ان سے ایصالِ ثواب چاہتی ہیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144012200912
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن