کچھ دنوں سے ایک قریبی دوست کے ساتھ میری کاروباری ڈیلنگ شروع ہے، اسی دوران میں نے تین مختلف خواب دیکھے: 1 خواب میں سبز رنگ کے سانپ نے کاٹا۔ 2 خواب میں براؤن کلر کے دو خنزیر حملہ آور ہوئے تھے۔ 3 خواب میں بیوی نے بہت سارے پیسے دیے۔ خواب نمبر 2اور3 ایک ہی رات کے خواب ہیں۔
1 سبز رنگ کا سانپ مکار دوست کی طرف اشارہ ہے۔ لہٰذا فوراً کاروباری معاملے پر نظر ثانی کریں۔
2 اشارہ اس بات کا ہے کہ اس وقت آپ کا ماحول انتہائی بے دینی والا ہے، جس کا انجام بے حیائی والا ہے، لہٰذا اس کی فکر کریں۔
3 گھریلو اخراجات اپنے ہاتھ میں رکھیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144012201787
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن