حیض کی حالت میں قرآنِ کریم کی تلاوت کرسکتے ہیں؟
خواتین کے لیے ماہ واری کے دنوں میں قرآنِ کریم کی تلاوت نہ دیکھ کر کرنا جائز ہے اور نہ ہی زبانی پڑھنے یا سنانے کی اجازت ہے، جیساکہ "سننِ ترمذی" میں بروایتِ عبد اللہ ابن عمر رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان منقول ہے کہ حائضہ (وہ خاتون جو حیض کے ایام میں ہو) اور جنبی( وہ مرد جس پر غسل فرض ہو) قرآنِ مجید میں سے کچھ بھی نہیں پڑھ سکتے۔
"عن إبن عمر رضي الله عنه عن النبي صلي الله عليه وسلم قال: لاتقرأ الحائض و لا الجنب شيئاً من القرآن". (باب ما جاء في الجنب و الحائض أنهما لا يقرآن القرآن، رقم الحديث: ١٣١، ط: دار السلام)
البتہ قرآنِ پاک کی وہ آیات جن میں دعا کا معنی پایا جاتاہے، انہیں بطورِ ذکر اور دعا کے پڑھ سکتی ہیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144103200578
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن