ہماری ریڈی میڈ(تیار) کپڑوں کی دکان ہے، خواتین کے پاجامے (tayes) بیچنا کیسا ہے؟
خواتین کے وہ پاجامے بیچنا شرعاً درست نہیں جو چست اور تنگ ہوں یا جس سے جسم کی ہیئت اور اعضاء کی ساخت نظر آتی ہو، لیکن اگر پاجامے کھلے ہوں جس سے جسم کی ہیئت اور اعضا کی ساخت نظر نہیں آتی ہو (اور کسی باطل فرقے کا شعار نہ ہو) وہ بیچنا جائز ہے۔ فقط و اللہ اعلم
فتوی نمبر : 144106201317
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن