چہرے کے دانے داغ دھبے کے لیے کوئی مجرب عمل یا وظیفہ بتادیں!
پھوڑے پھنسی سے شفا حاصل کرنے کے لیے درج ذیل دعا سات مرتبہ پڑھ کر پنڈول مٹی پر دم کرکے اور تھوڑا لعابِ دہن اس مٹی پر ڈال کر سوکھی مٹی پیس کر ان پھوڑوں اور دانوں پر لگادیں، دعا یہ ہے:
"بِسْمِ اللهِ تُرْبَةُ أَرْضِنَا بِرِيقَةِ بَعْضِنَا لِيَشْفِيْ سَقِيمَنَا بِإِذْنِ رَبِّنَا". (از حضرت تھانوی رحمہ اللہ)فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144010200836
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن