دانت پر خول چڑھانے پر وضو اور غسل کا حکم کیا ہے?
دانت پر چڑھے خول کو اگر بلا مشقت نکالا جا سکتا ہے تو غسل کے لیے نکالنا ضروری ہو گا، بغیر نکالے وضو تو ہوجائے گا, لیکن فرض غسل درست نہ ہوگا۔ اور اگر بلا مشقت نہیں نکالا جا سکتا تو پھر نکالنا ضروری نہیں، بلکہ اوپر سے پانی کا گزر جانا کافی ہے۔ نیز ایسا خول (جو مشقت کے بغیر نہ نکالا جاسکتاہو) جس شخص کے لگا ہو، اس کی موت کی صورت میں بھی اسے نہیں نکالا جائے گا۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144012201356
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن