ایک مرد نے ایک عورت سے دو عاقل بالغ مسلمان مردوں کے سامنے 3 دفعہ یہ الفاظ بولے کہ: 25 ہزار مہر کے عوض میں تم نے مجھے اپنے نکاح میں قبول کیا، جواب میں عورت نے بولا: قبول کیا ہے، کیا ان الفاظ سے دونوں کا نکاح ہوگیا؟
ایک مجلس میں شرعی گواہان کی موجودگی میں مرد وعورت کے مذکورہ جملے کہنے سے دونوں کا آپس میں نکاح منعقد ہوگیا ۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143908200521
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن