زینب نے ایک بچی گود لی صرف اس لیے کہ اس کے بیٹے کی محرم بنے، زینب کا بیٹا 6 سال کا ہے زینب نے طاقت والی دوائیاں استعمال جس کی بنا پہ چند قطرے اتر آئے، تو کیا حکم ہوگا کہ بچی ان کے بیٹے کی محرم بن جائے گی؟ واضح رہے کہ بچی کا زینب کے شوہر سے محرم کا رشتہ ہے۔
مدتِ رضاعت میں اگر بچی نے مسماۃ زینب کا دودھ پی لیا ہے اگرچہ چند قطرے ہی تھے تو اس سے رضاعت ثابت ہوگئی ہے، اب وہ بچی مسماۃ زینب کی رضاعی بیٹی ہے اور اس کا بیٹا مذکورہ بچی کا رضاعی بھائی بن چکا ہے۔
الفتاوى الهندية (7 / 485):
"قَلِيلُ الرَّضَاعِ وَكَثِيرُهُ إذَا حَصَلَ فِي مُدَّةِ الرَّضَاعِ تَعَلَّقَ بِهِ التَّحْرِيمُ، كَذَا فِي الْهِدَايَةِ .قَالَ فِي الْيَنَابِيعِ: وَالْقَلِيلُ مُفَسَّرٌ بِمَا يُعْلَمُ أَنَّهُ وَصَلَ إلَى الْجَوْفِ، كَذَا فِي السِّرَاجِ الْوَهَّاجِ". فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144012201820
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن