میت کے دفن سے دوسرے یا تیسرے دن قل خوانی کا اعلان کروایا جاتا ہے اور پھر کسی عالم سے بیان کروایا جاتا ہے اور پھر میت کے لیے دعائے مغفرت کی جاتی ہے۔کیا ایسا کرنا شرعاً جائز ہے؟
ایصالِ ثواب ہر وقت، ہر موقعہ پر کرنا جائز ہے، اور میت کو اس کا فائدہ پہنچتا ہے، لیکن اس کے لیے دوسرے یا تیسرے دن کی تخصیص کرنا شرعاً ثابت نہیں ہے؛ لہذا یہ بدعت اور ناجائز ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144103200538
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن