دوکان میں کتنامال ہو تو اس پر زکات واجب ہوتی ہے؟
دکان میں جو مالِ تجارت موجود ہو اس کی مالیت اگر ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے بقدر ہو تو اس پر زکات واجب ہوتی ہے، اگر مالِ تجارت کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت سے کم ہو، لیکن ساتھ میں کچھ سونا یا چاندی یا نقدی بھی ملکیت میں موجود ہو اور سب کی مجموعی قیمت مل کر ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت تک پہنچ جائے تو بھی اس پورے مجموعے پر سال گزرنے کے بعد زکات واجب ہوگی۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144008200957
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن