رات کے وقت جھاڑو لگانا یا گھر کی صفائی کرنا منع ہے؟ اس سے رزق میں کوئی کمی ہوتی ہے؟
جھاڑو لگانا دن میں بھی جائز ہے اورشام یا رات میں بھی جائز ہے، چوبیس (۲۴) گھنٹے میں سے کسی بھی وقت جھاڑو لگانے کی کوئی ممانعت شریعتِ مطہرہ کی رو سے ثابت نہیں ہے، اور نہ ہی کسی خاص وقت میں جھاڑو لگانے سے رزق میں کمی یا کسی بھی قسم کے نقصان کا اندیشہ یا وہم رکھنا درست ہے، اس طرح کے جتنے وہم عوام کے درمیان مشہور ہیں ان کی کوئی اصل نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144106200042
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن