رسم و رواج اپنانا کیسا ہے؟
جو رسم و رواج ایسے ہوں کہ ان کے کرنے سے کفار کی مشابہت یا شرعی اَحکام کی خلاف ورزی لازم آتی ہو تو ایسے رسم و رواج کو اپنانا جائز نہیں ہے، البتہ وہ رسم و رواج جو کسی شرعی دلیل سے تو ثابت نہ ہوں، لیکن ان میں کفار کی مشابہت بھی نہ پائی جاتی ہو اور کسی شرعی حکم کی خلاف ورزی بھی لازم نہ آتی ہو تو ایسے رسم و رواج مباح کے درجے میں ہوں گے، انہیں لازم سمجھے بغیر اختیار کرنے کی گنجائش ہوگی۔ یعنی کسی کو ان کے اپنانے پر مجبور نہ کیا جائے، ان میں شرکت پر اصرار نہ کیا جائے، نہ کرنے پر طعن و تشنیع کا نشانہ نہ بنایا جائے، اور اپنانے پر کسی قسم کے ثواب کی امید بھی نہ رکھی جائے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144104201047
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن