رمضان کا فرضی روزہ رکھ کر توڑنے سے صرف قضاہے یا کفارہ بھی؟
رمضان کے جس روزے کی نیت صبح صادق سے پہلے کرلی ہو، اسے کسی شرعی عذر (مرضِ شدید یا شرعی سفر) کے بغیر اگر کسی نے توڑ دیا تو اس روزے کی قضا کے علاوہ کفارہ بھی ادا کرنا لازم ہوگا۔ صحت مند آدمی کو کفارے میں دو ماہ کے مسلسل روزے رکھنا لازم ہوں گے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144008201350
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن