روزے کا فدیہ کتنا ہے؟
ایک روزے کےفدیہ کی مقدار پونے دو کلو گندم یا اس کا آٹا یا اس کی قیمت ہے، مہینہ میں جتنے روزے ہوں 29 یا 30 اتنے ہی فدیہ ادا کرنے ہوں گے۔
اگر کوئی شخص اتنا بوڑھا یا ایسا بیمار ہو کہ روزہ رکھنے کی بالکل طاقت نہ ہو اور اس کے صحیح ہونے کی امید بھی نہ ہو تو یہ ہر روزہ کے بدلے پونے دو کلو گندم یا اس کی قیمت کسی مستحقِ زکات شخص کو دے دے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144008200567
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن