زکاۃ لینے والے کا زکاۃ کے مال سے قرض کی ادائیگی کاکیا حکم ہےآیا جائز ہے یا نہیں ؟
جو شخص زکاۃ کا مستحق ہو وہ زکاۃ کی رقم وصول کرنے کے بعد اسے اپنی ضروریات میں بھی خرچ کرسکتاہے اور اپنے قرض کی ادائیگی میں بھی وہ رقم دے سکتاہے شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909201999
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن