ظہر اور عصر کی نماز میں امام ہلکی آواز میں تلاوت کرتے ہیں تو کیا ہمیں خود سے تلاوت کرنی چاہیے کہ مکمل خاموش رہنا چاہیے ?
جماعت کے ساتھ امام کے پیچھے نماز پڑھتے ہوئے کسی بھی نماز کی کسی بھی رکعت میں مقتدی کے لیے قرأت کرنا جائز نہیں ہے، امام صاحب چاہے جہری (بلند آواز سے) قرأت کر رہے ہوں یا سری (آہستہ آواز سے) قرأت کر رہے ہوں دونوں صورتوں میں مقتدی کے لیے حکم یہ ہے کہ وہ خاموش کھڑا رہے، کیوں کہ امام کی قرأت مقتدی کی طرف سے بھی ہوتی ہے. فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144012201914
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن