کیا دورانِ سفر ’’دلائل الخیرات شریف‘‘ پڑھنے کی اجازت ہے؟ مجھے جاب کے سلسلے میں روازانہ سفر کرنا پڑتاہے۔
جی! سفر کے دوران اَذکار کا اہتمام کرنا چاہیے، اور اس کے لیے ’’دلائل الخیرات‘‘ بھی پڑھ سکتے ہیں، تاہم کتاب کا نسخہ ساتھ ہو تو اس کا ادب ملحوظ رکھنا چاہیے، نیز اگر کسی صاحبِ نسبت مجاز سے اس کی اجازت لے کر پڑھیں تو بہتر ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144106201035
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن