سم میں بیلنس ختم ہونے کی صورت میں ایمرجنسی میں ایڈوانس لینا گناہ کے زمرے میں آتا ہے ؟
موبائل کمپنی اضافی چارجز اگر خدمت مہیا کرنے کے عوض وصول کرتی ہے تو جائز ہے، اوراگر قرض دے کر اس کا عوض وصول کرتی ہے تو سود ہے اور سخت گناہ ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909200960
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن