میں اپنی گاڑی بیچنا چاہتا ہوں اور جس کو بیچ رہا ہوں اس کے پاس پیسے نہیں ہیں، وہ گاڑی کی رقم کی ادائیگی کے لیے بینک سے سودی قرضہ لے گا، کیا میرے لیے اسے گاڑی بیچنا جائز ہے؟
مذکورہ صورت میں آپ کے لیے اپنی گاڑی کے بدلہ رقم لینا جائز ہے، بینک سے سودی قرضہ لینے کا وبال آپ پر نہیں اور نہ ہی آپ کے معاملہ پر اس کا اثر آئےگا۔ تاہم اسے نصیحت کردیجیے کہ وہ غیر سودی قرض یا کوئی جائز متبادل تلاش کرلے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144107200245
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن