کیا سگریٹ کا کاروبار جائز ہے ؟
سیگریٹ نوشی منہ میں بدبو کا سبب ہونے کی وجہ سے مکروہِ تنزیہی ہے، حرام نہیں ہے، اور اس کی آمدنی حلال ہے ۔ تاہم اگر حلال اشیاء میں اس سے بہتر کوئی کاروبار میسر ہو تو وہ زیادہ بہتر ہوگا۔
کفایت المفتی میں ہے:
’’(سوال) میں نے ایک دکان فی الحال کھولی ہے جس میں متفرق اشیاء ہیں، ارادہ ہے کہ سگریٹ اور پینے کا تمباکو بھی رکھ لوں یہ ناجائز تو نہیں ہوگا ؟
( جواب ۱۶۳) سگریٹ اور تمباکو کی تجارت جائز ہے او ر اس کا نفع استعمال میں لانا حلال ہے ۔محمد کفایت اللہ کان اللہ لہ‘‘۔(9/148) فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144103200709
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن